ڈیزل سستا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کرائے کم کرنے کا حکم

فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کرائے کم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام اتھارٹیز کو کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا، خلاف ورزی پر جرمانے سمیت فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ معطل کرنے کی ہدایت  کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات ہائی اسپیڈ ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔