چین کا امریکا سے ڈرونز درآمدی محصولات فوری واپس لینے کا مطالبہ

—فائل فوٹو

چین نے امریکا سے ڈرونز درآمدی محصولات فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارتِ تجارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا ڈرونز درآمدات اور متعلقہ پرزہ جات پر عائد ٹیرف فوری واپس لے، امریکی ٹیرف کا نفاذ چینی مصنوعات کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔

چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف چینی کمپنیوں کے مفادات کے خلاف ہے، امریکا کی جانب سے ڈرونز درآمدی محصولات کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے غیر ملکی ڈرونز کی درآمدات پر 100 فیصد تک ٹیرف کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے برطانیہ کے لیے 10 اور یورپی ممالک کے لیے 15 فیصد رعایتی ٹیرف کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے ٹیرف کی وجہ قومی سلامتی تحفظ، ڈیٹا چوری اور جاسوسی کی روک تھام بتائی تھی۔

غیر ملکی درآمدی ڈرونز اور ان کے پرزہ جات پر ٹیرف 3 ستمبر سے نافذ ہو گا۔