برطانوی ہاؤسنگ منسٹر کا 1.5 ملین نئے گھروں کی تعمیر کے ہدف تک پہنچنے پر شکوک و شبہات کا اظہار

ہاؤسنگ منسٹر نے لیبر حکومت کے 1.5 ملین نئے گھروں کی تعمیر کے اپنے ہدف تک پہنچنے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ ہدف واقعی مشکل لگ رہا ہے۔

برطانو ی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہاؤسنگ منسٹر میتھیو پینی کوک نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کے لیے آئندہ پانچ سالوں میں انگلینڈ بھر میں 1.5 ملین نئے گھروں کی تعمیر مشکل مرحلہ ہے اور یہ ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 اور اس سال جون میں پارٹی کی بھاری اکثریت سے عام انتخابات میں کامیابی کے درمیان تقریباً دو سال میں صرف ملک بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار 4 سو گھر تعمیر کیے جا سکے ہیں، موجودہ پارلیمنٹ کے اختتام تک اپنے 1.5 ملین کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے حکومت کو ہر سال اوسطاً 3لاکھ نئے گھر بنانے کی ضرورت ہوگی۔

ہاؤسنگ منسٹر نے کہا ہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے مکانات بنانے والوں کے لیے فی الحال ایک واقعی مشکل وقت ہے کیونکہ ہر چیز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے نیشنل پلاننگ پالیسی فریم ورک کے تحت حکومت نے پبوں کے تحفظ کے لیے منصوبے متعارف کرائے ہیں جس سے ڈویلپرز کے لیے انہیں فلیٹوں یا دکانوں میں تبدیل کرنا مشکل ہو جائے گا۔