جنگ پر بننے والی فلمیں غیر حقیقی اور خامیوں سے بھرپور ہوتی ہیں، پراوین ساہنی

بھارت کے معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ جو جنگ کو سمجھتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ جنگ پر بننے والی فلمیں غیر حقیقی، خامیوں سے بھرپور اور زیادہ تر یک طرفہ ہوتی ہیں۔

ایک بیان میں پراوین ساہنی نے کہا کہ یہ قوم پرستی میں شدت لانے اور انڈین ملٹری کو پاکستانی ملٹری سے بہتر دکھانے کے لیے بنائی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ایک مقصد انڈین ملٹری کو احتساب سے بالاتر دکھانا بھی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ زیادہ تر بھارتیوں کو تخیلاتی دنیا میں رکھا گیا ہے، جنہیں اب دماغی نکسلائی قرار دیا جارہا ہے۔

دفاعی تجزیہ کار نے یہ بھی کہاکہ انہیں اب نیند سے بیدار ہو جانا چاہیے، وقت تیزی سے بدل رہا ہے اور 2029 سے پہلے حالات ہمیشہ کے لیے بدل جائیں گے۔