کراچی کے علاقے لیاری نیا آباد میں چار منزلہ زیر تعمیر عمارت گر گئی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یوسی چیئرمین نیا آباد اسلم میمن نے کہا کہ عمارت پرانی تھی، ایک ماہ سے خالی تھی۔
اسلم میمن نے بتایا کہ بلڈر عمارت گرا رہا تھا، گرنے والی عمارت کے سامنے والی عمارت کو زیادہ نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملبے سے سامنے والی عمارت کا داخلی راستہ بند ہوگیا۔