امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مندوب جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایرانی حکومت کے مختلف حلقوں کے درمیان پہلے سے زیادہ سنجیدہ گفتگو ہورہی ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر جیرڈ کشنر نے امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں فریق ابھی تک کسی سمجھوتے یا اتفاقِ رائے تک نہیں پہنچ سکے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی معاہدہ تو کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جسے میں ضروری سمجھتا ہوں۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا وہاں موجود ہونے کا مقصد صرف ایک ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے اور ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔