امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی معاہدہ تو کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جسے میں ضروری سمجھتا ہوں۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا وہاں موجود ہونے کا مقصد صرف ایک ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتا اور ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ فی الحال B-2 بمبار طیاروں کے ساتھ ہم نے جو کارروائی کی تھی اس کے بعد اگر وہ ایسا کوئی ہتھیار بناتے بھی ہیں تو اس میں بہت وقت لگے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتا، امریکا ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت میں توسیع نہیں چاہتا۔