انوراگ کشیپ نے اپنی اور گرل فرینڈ کی عمر میں 20 سال کے فرق پر لب کشائی کردی

تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی فلمساز اور اداکار انوراگ کشیپ نے اپنی گرل فرینڈ شبھرا شیٹی کے ساتھ تعلقات اور ان کے درمیان 20 سال کی عمر کے فرق پر کھل کر بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ گفتگو میں فلم ساز نے اس تنقید کے بارے میں بات کی جس کا انہیں سامنا کرنا پڑا اور انکشاف کیا کہ انہوں نے اس کی وجہ سے ایک بار شبھرا کو خود سے دور کرنے کی کوشش بھی کی تھی اور اس بارے میں بھی کھل کر بات کی کہ آیا یہ جوڑا شادی کا ارادہ رکھتا ہے یا نہیں؟

واضح رہے کہ انوراگ کی عمر 53 سال ہے جبکہ شبھرا کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے۔

جب ان کی شادی کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا، تو انوراگ نے بتایا کہ شبھرا شادی پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کے ساتھ رہ کر بہت خوش ہوں۔ میں اس کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ لہٰذا اس کے لیے جو بھی کرنا پڑے، منظور ہے۔ میں اسے کھونا نہیں چاہتا۔

اس موقع پر شبھرا نے بتایا کہ ان کے تعلقات کے ابتدائی دنوں میں، انہوں نے ایک بار انوراگ سے کہا تھا کہ محبت میں مبتلا ہونا ان کی خواہشات کی فہرست میں شامل تھا اور اس کا تجربہ کرنے کے بعد وہ خوشی سے مر سکتی ہیں۔

یہ سن کر انوراگ جذباتی ہو گئے اور انہوں نے شبھرا سے کہا کہ ان سے ملنے سے پہلے وہ کبھی موت سے نہیں ڈرے تھے۔ شبھرا نے انہیں جینے کی ایک وجہ دی ہے اور ان میں طویل عرصے تک جینے کی تمنا پیدا کی ہے۔

عمر پر تنقید اور طعنے ملنے کے بارے میں، انوراگ نے کہا کہ ہم خود بھی اس بارے میں محتاط اور جھجک کا شکار رہے ہیں۔ میں زیادہ محتاط رہا ہوں اور صرف محتاط ہی نہیں، ایک وقت ایسا آیا جب میں اتنا محتاط ہو گیا کہ میں اسے دور دھکیلنے کی سخت کوشش کر رہا تھا۔

شبھرا شیٹی دونوں کی ملاقاتیں شروع ہونے سے پہلے انوراگ کشیپ کے پروڈکشن ہاؤس، فینٹم فلمز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتی تھیں۔

اس جوڑے کو پہلی بار 2015 میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جبکہ انوراگ نے چند سال بعد 2018 میں اپنے تعلقات کا اعلانیہ اعتراف کیا تھا۔

Related posts

شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا

نئے صوبوں کے حوالے سے اب تک کوئی پلان نہیں بنایا گیا ہے، رانا ثنا

کیمبرج یونیورسٹی کا سابق کم عمر پروفیسر جیسن آرڈی گھر سے مردہ برآمد