شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں اپنے پالتو کتے کی گم شدگی کی اطلاع دی۔

انہوں نے لکھا کہ یہ کتا انہوں نے خاندان کے فرد کی طرح پالا تھا جو صرف 30 دن کی عمر میں ایک شدید بیماری سے بھی صحت یاب ہو کر بچ گیا تھا، اب لاپتہ ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگر کتا کسی کو ملے تو براہِ کرم اسے محفوظ رکھیں اور اسے واپس پہنچانے میں مدد کریں۔

Related posts

آئی جی اسلام آباد کی بگی میں بیٹھ کر تقریب کا معائنہ کرنے کی وائرل ویڈیو پر محسن نقوی کا ردِعمل

ایران کیساتھ امریکی معاشی مہم ناکام ہونے کا امکان ہے: سابق امریکی سفیر

انوراگ کشیپ نے اپنی اور گرل فرینڈ کی عمر میں 20 سال کے فرق پر لب کشائی کردی