نئے صوبوں کے حوالے سے اب تک کوئی پلان نہیں بنایا گیا ہے، رانا ثنا

فائل فوٹو 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے حوالے سے اب تک کوئی پلان نہیں بنا یا گیا ہے، کوئی کہہ رہا ہے 12 صوبے ہوں گے، کوئی 32 اور کوئی 20 کہہ رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ مقتدرہ نے ابھی تک حکومت سے صوبوں کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں کی، نہ ہی یہ معاملہ ابھی تک کابینہ یا پارلیمنٹ میں زیر بحث آیا ہے، جو وفاقی وزرا نئے صوبوں کا قیام چاہتے ہیں وہ کوئی فارمولا تحریری شکل میں سامنے رکھیں۔

رانا ثناء نے کہا کہ کیا علیم خان نے صوبوں سے متعلق کوئی منصوبہ پیش کیا ہے؟ صرف بات کرنے سے یا پوڈ کاسٹ کرنے سے تو صوبے نہیں بن سکتے، کیا کوئی آدمی محض خیالی طور پر یہ کہہ سکتا ہے کہ ملک میں ایسا ہونا چاہیے؟ مصطفیٰ کمال کا معاملہ تو صرف کراچی کی حد تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر صوبوں سے متعلق کوئی مقبول ڈیمانڈ نہیں ہے، سوائے صوبہ ہزارہ کے کہیں بھی عوام مطالبہ نہیں کر رہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی پر 9 مئی کے الزام کی وجہ سے بطور سیاسی جماعت ان کو دھرنے کا حق حاصل نہیں۔

Related posts

کیمبرج یونیورسٹی کا سابق کم عمر پروفیسر جیسن آرڈی گھر سے مردہ برآمد

آزادکشمیرکے عوام نے دنگا فساد، قتل و غارت، خون خرابہ، احتجاج اور ہڑتالوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دی: مریم نواز

ضلع باغ کی 2 میں ایک نشست ن لیگ، دوسری پیپلز پارٹی نے جیت لی