امریکی خارجہ پالیسی جھوٹ پر حد سے زیادہ انحصار کا شکار ہے، اسماعیل بقائی

فوٹو: ایرانی میڈیا 

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایران اور خطے سے متعلق امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی جھوٹ پر حد سے زیادہ انحصار کا شکار ہے۔

ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے روسی مصنف فیودور دوستوئیفسکی کے ناول ’’دی برادرز کرامازوف‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ناول کا ایک اقتباس ایران اور خطے کے حوالے سے امریکی نظامِ حکمرانی اور خارجہ پالیسی کی موجودہ صورتحال کی درست عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے دوستوئیفسکی کے حوالے سے کہا کہ جو شخص خود سے جھوٹ بولتا ہے اور اپنے ہی جھوٹ پر یقین کرتا ہے، بالآخر اس مقام پر پہنچ جاتا ہے جہاں وہ اپنے اندر یا اپنے اردگرد سچ اور جھوٹ میں فرق نہیں کر پاتا، اور پھر اپنے اور دوسروں کے لیے تمام احترام کھو دیتا ہے۔

علاوہ ازیں ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ ایران امریکی صدر کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہو گا، آبنائے ہرمز کو صرف ایران کی کمان میں بند اور کھولا جائے گا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیے جانے کی دھمکی پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

Related posts

ضلع باغ کی 2 میں ایک نشست ن لیگ، دوسری پیپلز پارٹی نے جیت لی

بائیڈن دور کی پریس سیکریٹری کے ٹرمپ دور کی پریس سیکریٹری پر الزامات، تنقید

کمار سانو نے انڈسٹری میں ہوئے مالی و پیشہ وارانہ نقصان کا ذکر چھیڑ دیا