کمار سانو نے انڈسٹری میں ہوئے مالی و پیشہ وارانہ نقصان کا ذکر چھیڑ دیا

بھارت کے نامور پلے بیک سنگر کمار سانو نے فلم انڈسٹری میں ہونے والے مالی و پیشہ وارانہ نقصان کا ذکر چھیڑ دیا۔

90 کی دہائی میں کمار سانو کے گانوں کی دھوم تھی، 68سالہ کمار سانو نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مجھ پر کیرئیر کے دوران غیر معیاری اور فحش گانوں کی گائیک کےلیے شدید دباؤ ڈالا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مووی مافیا مجھ پر غیر معیاری اور فحش گانوں میں آواز دینے کے لیے دباؤ ڈالتا تھا لیکن میں نے ہمیشہ اخلاقی اصولوں کو ترجیح دی اور فحش گانوں سے خود کو محفوظ رکھا۔

کمار سانو نے مزید کہا کہ ایک دو بار کی شدید مجبوری کو چھوڑ کر میں اپنے اصولوں پر قائم رہا، یہی وجہ ہے مجھے فلم انڈسٹری میں مالی اور پیشہ وارانہ نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے آج بھی اس کا کوئی ملال نہیں ہے، کچھ مواقع تھے جن سے مجھے ہاتھ دھونا پڑا لیکن میں اس فیصلے سے مطمئن ہوں۔

نامور پلے بیک سنگر نے یہ بھی کہا کہ 90ء کی دہائی میں، میں نے اچھے اور برے دونوں ہی طرح کے گانے گائے، 1991 سے 1995ء تک مسلسل 5 سال تک بہترین میل سنگر کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔

Related posts

ضلع باغ کی 2 میں ایک نشست ن لیگ، دوسری پیپلز پارٹی نے جیت لی

بائیڈن دور کی پریس سیکریٹری کے ٹرمپ دور کی پریس سیکریٹری پر الزامات، تنقید

مجھے محسوس ہورہا تھا میں مرنے والی ہوں، منیشا نے کینسر کو انتہائی خوفناک احساس قرار دیدیا