بنگلادیشی اداکارہ و ماڈل ردھیکا ردھی گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں

فوٹو: بنگلادیشی میڈیا 

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے بشوندھرا رہائشی علاقے سے ماڈل اور اداکارہ رِدھیکا رِدھی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق رِدھی ہفتے کی صبح تقریباً 6 بجے چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

وٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام نے بتایا کہ پولیس کو اسپتال پہنچنے پر اداکارہ کی لاش ملی۔ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ رِدھی نے خودکشی کی، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

رِدھی ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ تھیں اور انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا تھا۔

Related posts

ضلع باغ کی 2 میں ایک نشست ن لیگ، دوسری پیپلز پارٹی نے جیت لی

بائیڈن دور کی پریس سیکریٹری کے ٹرمپ دور کی پریس سیکریٹری پر الزامات، تنقید

مجھے محسوس ہورہا تھا میں مرنے والی ہوں، منیشا نے کینسر کو انتہائی خوفناک احساس قرار دیدیا