وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو نے گزشتہ روز مستونگ میں سیکیورٹی اسکواڈ پر حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا کہ مستونگ پولیس نے دہشت گردوں کو بھگایا اور حملہ ناکام بنایا، واقعہ میں پولیس کے 5 اہلکار زخمی ہوئے۔
ضیا لانگو نے کہا کہ بلوچ قوم نے بہت کچھ دیکھ لیا اور برداشت کرتے رہے ہیں، جو پہاڑوں پر ہیں وہ سمجھ جائیں کہ یہ ایک لاحاصل جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون بھائیوں سے اپیل ہے دہشت گردوں کے بہکاوے میں نہ آئیں، اپنے بچوں کے مستقبل کو دہشت گردوں سے بچائیں، دہشت گردوں کو بھارت اور افغانستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔