سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

—فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کے لیے سابق فوجیوں کی خدمات اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی استقامت مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پیچیدہ سیکیورٹی ماحول سے نمٹنے کے لیے سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی ایک قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے۔

سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ابھرتے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں فوج کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

سابق فوجیوں نے قومی اتحاد، امن اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Related posts

پاپا رازیوں کی سلمان خان کی بھارتی پرچم کیساتھ تصویر بنانے کی کوشش، دلچسپ صورتحال کا سامنا

رخصتی کے دن گھر سے بھاگ کر شادی کرنے پر لڑکی قتل، ملزم بھائی گرفتار

آبنائے ہرمز کسی حکم، ٹویٹ، جہاز یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لی جا سکتی: ایرانی نائب وزیرِ خارجہ