پاپا رازیوں کی سلمان خان کی بھارتی پرچم کیساتھ تصویر بنانے کی کوشش، دلچسپ صورتحال کا سامنا

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی بھارتی پرچم کے ساتھ تصویر لینے کے موقع پر دلچسپ صورتِ حال بن گئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں کچھ پاپارازی سلمان خان کی بھارتی پرچم کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کرتے ہیں۔

ویڈیو میں کئی پاپارازی سلمان خان کو زور سے مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بھارتی پرچم کے ساتھ تصویر بنوائیں۔

ایک موقع پر دور کھڑے پاپارازی کی آوازوں کو سلمان خان صحیح سے سُن نہیں سکے جس کے بعد اداکار کے پاس کھڑے دیگر لوگوں نے ان تک پیغام پہنچایا۔

سلمان خان تصویر بنوانے کے لیے رکے تو وہاں بھارتی پرچم موجود نہیں تھا جس کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے جلدی جلدی اس کا انتظام کرنا شروع کیا۔

سلمان خان کے لیے ایک بالکل چھوٹا سا بھارتی پرچم لایا گیا تاہم اس کے ساتھ تصویر نہیں بنوائی گئی اور موقع پر موجود لوگوں اور فوٹوگرافرز نے بتایا کہ آپ کے بالکل پیچھے بڑا بھارت پرچم دیوار پر لگا ہوا ہے۔

اس بات پر سلمان خان کے تاثرات کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ پیچھے لگے بھارتی پرچم سے لاعلم تھے۔

بعد ازاں انہوں نے بھارتی پرچم کے ساتھ تصاویر بنوا لیں۔

Related posts

رخصتی کے دن گھر سے بھاگ کر شادی کرنے پر لڑکی قتل، ملزم بھائی گرفتار

آبنائے ہرمز کسی حکم، ٹویٹ، جہاز یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لی جا سکتی: ایرانی نائب وزیرِ خارجہ

میرے بچے ہوتے تو اپنی زندگی ان پر نچھاور کر دیتی: فریحہ پرویز