اداکارہ انوپما پرمیش ورن کا ماضی کے اذیت ناک رشتے کا انکشاف

ساوتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوپما پرمیش ورن نے اپنے ماضی کے اذیت ناک اور زہریلے رشتے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

30 سالہ انوپما نے دوران انٹرویو بتایا کہ کس طرح اس رشتے نے اُن کا جذباتی اور ذہنی استحصال کیا ،جس کی وجہ سے اُن کی جسمانی صحت کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ اس اذیت ناک تعلق کی وجہ سے مجھے گھبراہٹ کے دورے پڑتے، میرا وزن کم ہوگیا تھا اور مجھے سرجری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جذباتی بلیک میلنگ اور بات سے مکرنے کے اقدامات کے پیش نظر آخر کار خاندانی مداخلت کے بعد انہیں رشتے کے خاتمے کے لیے سخت اقدام اٹھانا پڑا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس رشتے سے ملنے والی اذیت کے دوران انہیں فلم کی شوٹنگ تک روکنی پڑی تھی کیونکہ وہ 24 گھنٹے روتی رہتی تھی۔

انوپما پرمیش ورن نے دوران گفتگو اُس شخص کا نام ظاہر نہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین ساتھی اداکار دھرووکرم کانام اُن کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔

Related posts

پاپا رازیوں کی سلمان خان کی بھارتی پرچم کیساتھ تصویر بنانے کی کوشش، دلچسپ صورتحال کا سامنا

رخصتی کے دن گھر سے بھاگ کر شادی کرنے پر لڑکی قتل، ملزم بھائی گرفتار

آبنائے ہرمز کسی حکم، ٹویٹ، جہاز یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لی جا سکتی: ایرانی نائب وزیرِ خارجہ