آبی سلاد کے پتے سب سے زیادہ غذایت رکھنے والی مفید سبزی ہے، ماہرین غذایت

 

ماہرین صحت کے مطابق اگر آپ سلاد یا سبزیوں میں (سلاد کا پتہ) کھانا چاہتے ہیں تو اب انتخاب صرف آئس برگ سلاد کا پتہ ہی نہیں بلکہ اب تو اس کی کئی اقسام دستیاب ہیں، جن میں رومین، سرخ پتوں والا لیٹش، بٹر لیٹش، چقندر کے پتے، بوک چوائے، قدرے کڑوا ریڈی کیو اور ارگولا کی مختلف اقسام شامل ہیں۔

کبھی کبھار انتخاب صرف ذائقے اور پسند پر منحصر ہوتا ہے، لیکن اگر آپ روزانہ سبزیوں کی تجویز کردہ 2.5 کپ مقدار پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یا امریکا میں سائیکلو اسپورا (آنتوں میں ڈائریا کا سبب بننے والا پیراسائٹ ہوتا ہے) کے پھیلاؤ کے باعث اپنی سلاد کی عادات پر دوبارہ غور کر رہے ہیں، تو آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور آ سکتا ہے کہ آخر کون سی سبزیاں زیادہ فائدہ مند ہیں؟

ماہرینِ صحت اس بات پر وسیع پیمانے پر متفق ہیں کہ غذایت سے بھرپور پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے سے وابستہ ہے، لیکن آخر کون سی سبز پتوں والی سبزیاں ہماری صحت کے لیے سب سے زیادہ غذائی فائدہ فراہم کرتی ہیں؟

لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی ماہر غذایت جیمی موک کے مطابق سبزیاں خریدتے وقت غذائی کثافت یا غذا میں موجود کیلوریز کے مقابلے میں اس کے غذائی اجزا کی مقدار ہوتی ہے۔

2014ء میں امریکا کے مرکز برائے بیماریوں کی روک تھام (سی ڈی سی) نے ایک تحقیق شائع کی جس کا مقصد لوگوں کو غذائی کثافت کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دینا تھا۔

اس تحقیق میں واٹر کریس (آبی سلاد کے پتے) کو سب سے زیادہ غذایت رکھنے والی سبزی قرار دیا گیا۔

اس میں فی کیلوری تقریباً 17 مختلف غذائی اجزا پائے گئے، جو بند گوبھی کے مقابلے میں تقریباً دو گنا غذائی کثافت تھی۔

آبی سلاد کے پتوں میں وٹامن کے، سی، کیلشیم، مینگنیز اور کاپر جیسی معدنیات بکثرت پائی جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ فائٹو کیمیکلز بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں، جو صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

موک کہتی ہیں کہ وہ بچپن سے اپنی والدہ کے بنائے ہوئے چینی سوپ میں آبی سلاد کے پتے کھاتی تھیں۔

تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ صرف واٹر کریس ہی کھائیں اور باقی سبزیوں کو چھوڑ دیں، بہت سی دوسری سبزیاں مثلاً سبز یا ناپا بند گوبھی اور اسی نوعیت کی دیگر سبزیاں شامل ہیں، گوبھی اور بروکلی میں سلفر پر مشتمل ایسے مرکبات ہیں، جن میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

Related posts

پاپا رازیوں کی سلمان خان کی بھارتی پرچم کیساتھ تصویر بنانے کی کوشش، دلچسپ صورتحال کا سامنا

رخصتی کے دن گھر سے بھاگ کر شادی کرنے پر لڑکی قتل، ملزم بھائی گرفتار

آبنائے ہرمز کسی حکم، ٹویٹ، جہاز یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لی جا سکتی: ایرانی نائب وزیرِ خارجہ