متحدہ عرب امارات میں کیفے، ہوٹلز اور مالز میں موسیقی چلانے پر فیس عائد کردی گئی۔
حکام کے مطابق تجارتی طور پر موسیقی چلانے کے لیے دسمبر سے لائسنس فیس لاگو ہوگی۔
میوزک لائسنس کی مدت ایک سال ہوگی اور اس کی تجدید ہر سال تجدید کرانا ہوگی۔
لائسنس کے بغیر موسیقی چلانے پر کارروائی ہوگی، نیا نظام گلوکاروں کے کاپی رائٹ حقوق کے تحفظ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔