بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے سے تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔