امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام کے مطابق امریکی فوج نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے جہاز پر میزائل فائر کیے۔
سینٹکام کا کہنا ہے کہ پاناما کے جھنڈے والے کارگو جہاز پر میزائل داغے گئے، 11 اگست تک 55 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا،حکم کی خلاف ورزی کرنے والے 3 جہازوں کو غیر فعال کیا گیا۔
دوسری طرف یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللّٰہ نے باب المندب میں فوجی ساز و سامان لے جانے والے سعودی جہاز پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔