وزیراعظم کے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حمل روکنے کے دعوے ریت کی دیوار ثابت

مانچسٹر: برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم کے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حمل روکنے کےلیے کیے جانے والے بلند و بانگ دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

ایک بار پھر 230 غیر قانونی تارکین وطن کشتی کے ذریعے انگلش چینل عبور کر کے برطانیہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 17 روز قبل 165 غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کا بلند ریکارڈ قائم ہوا تھا جسے حالیہ ڈنکی نے توڑ دیا ہے۔

باور کیا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کو اسمگل کرنے کیلئے ہزاروں پاؤنڈز وصول کرتے ہیں۔ انسانی اسمگلنگ سے لاکھوں پاؤنڈز کا منافع کمانے والے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

رواں ہفتے تقریباً 9سو سے زائد غیر قانونی تارکین وطن برطانیہ پہنچے ہیں۔ گزشتہ ہفتے چینل عبور کرنیکی کوشش میں ایک کشتی میں آتشزدگی کا واقعہ بھی ہوا جس میں 173 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

برطانوی شیڈو ہوم سیکریٹری کرس فلپ نے کہا کہ فرانسیسی حکام اس سائز کی کشتیوں کو گہرے پانیوں میں سوار ہونے سے آسانی سے روک سکتے تھے مگر وہ کچھ نہیں کر سکے۔

ریفارم پارٹی کے رہنما نائجل فاریج نے کہا ہے کہ چھوٹی کشتیوں کے گزرنے کے معاملے کو قومی سلامتی کی ایمرجنسی قرار دیا جانا چاہیے۔ 

Related posts

سابق شوہر کی شادی کی تصاویر پر ارمیلا کی مبہم پوسٹ

12 اگست کیلئے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کردیا گیا

امارات میں کیفے، ہوٹلز اور مالز میں موسیقی چلانے پر فیس عائد