ارمیلا ماتونڈکر کے سابق شوہر محسن اختر کی نئی دلہن کیساتھ مزید تصاویر سامنے آگئیں

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے سابق شوہر محسن اختر نے نئی دلہن کیساتھ تصاویر شیئر کر دیں۔ 

53 سالہ ارمیلا کے سابق شوہر محسن اختر نے ندا بھٹ کے ساتھ اپنے ولیمے کی تصاویر، رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے چند ماہ بعد شیئر کر دیں۔

کاروباری شخصیت اور ماڈل 43 سالہ محسن نے اپنی اہلیہ کے لیے ایک رومانوی پیغام بھی پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے انہیں اپنا گھر اور سکون قرار دیا۔

محسن نے رواں سال جون میں ندا کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا تھا۔ اب انہوں نے شائقین کو ان جشن کی تقاریب کی مزید جھلکیاں دکھائی ہیں اور اپنی نئی شادی سے متعلق ایک دلی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

ولیمے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے محسن نے لکھا: "تم صرف میری بیوی نہیں بنیں، بلکہ تم میرا گھر، میرا سکون اور میرے ہر دن کا سب سے پسندیدہ حصہ بن گئی ہو۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہمارے اس سفر کے ہر باب میں تمہاری قدر کروں گا، تمہارے ساتھ کھڑا رہوں گا اور تم سے محبت کروں گا۔

ندا سے شادی سے پہلے محسن کی شادی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر سے ہوئی تھی۔ اس جوڑے نے 4 فروری 2016 کو ایک انتہائی نجی تقریب میں شادی کی تھی جس میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔

ان کی شادی اس وقت بین المذاہب تعلق اور ان کے درمیان عمر کے فرق کے باعث توجہ کا مرکز بنی تھی۔ کشمیری کاروباری شخصیت اور ماڈل محسن، ارملا سے تقریباً 10 سال چھوٹے تھے۔

Related posts

2 خواتین کی اکٹھے موت پولیس کیلئے بھی معمہ ہے، سی سی پی او لاہور

جنتر منتر احتجاج میں شریک لڑکیوں سے متعلق نازیبا ریمارکس پر سیاسی تجزیہ کار گرفتار

سابق شوہر کی شادی کی تصاویر پر ارمیلا کی مبہم پوسٹ