شازیہ مری کیخلاف مبینہ جعلی ڈگری پر نااہلی کی درخواست مسترد

شازیہ مری— فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے رکنِ قومی اسمبلی شازیہ مری کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری پر نااہلی کی درخواست کا فیصلہ 13 سال بعد سنا دیا۔

عدالت نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کر دی اور کہا کہ آئین کے تحت رکنِ پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کا اختیار ہائی کورٹ کو حاصل نہیں۔

عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کا اعتراض 2018ء کے انتخابات میں الیکشن ٹربیونل کے سامنے بھی اٹھایا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے 2022ء میں ڈگری سے متعلق اعتراض مسترد کیا تھا، ٹریبونل کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں دائر اپیل 2023ء میں واپس لینے پر خارج کی گئی۔

شازیہ مری کے وکیل نے کہا کہ ڈگری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے شواہد کے ساتھ زیرِ بحث آ چکا ہے، الیکشن کمیشن شازیہ مری کی ڈگری سے متعلق درخواست پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت کسی شخص کو سچا اور امین قرار دینے کا اختیار عدالتی ٹربیونلز کے پاس نہیں، کسی شخص کو نااہل قرار دینے کے لیے محض آئینی درخواست کافی نہیں، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں درخواست قابلِ سماعت نہیں۔

Related posts

مکہ معاہدہ صرف دفاع پر نہیں، معیشت پر بھی ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن

عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی

رانچی میں طلبہ پر پولیس تشدد، پرکاش راج نے سوال اٹھا دیا