لانگ مارچ کیلئے پوری سیاسی قیادت، اتحادی آن بورڈ ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کےلیے ہماری پوری سیاسی قیادت اور اتحادی آن بورڈ ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ الزام لگایا جاتا تھا تحریک انصاف انتشاری سیاست کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے یہ غیرآئینی ہے جبکہ پرامن احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےان کی بہنوں اور وکلا کو ملاقات کرنے نہیں دیا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے ڈاکٹرز تک رسائی دی جائے، بہترین اسپتال سے علاج کرایا جائے۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ علیمہ خان غیرسیاسی ہیں ان کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کےلیے ہماری پوری سیاسی قیادت اور اتحادی آن بورڈ ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو ہم لانگ مارچ کی کال واپس لے لیں گے۔

Related posts

83 سالہ امیتابھ کا 24 گھنٹے کی سخت ورک شفٹس سے متعلق انکشاف

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

ایرانی سپریم لیڈر نے 6 ٹاپ ملٹری کمانڈرز تعینات کردیے