عمانی ساحلی پٹی کے قریب بحری جہاز سے تیل کا اخراج

فوٹو: رائٹرز

عمانی ساحلی پٹی کے قریب بحری جہاز سے تیل کا اخراج کا پتہ چلا ہے۔ عمانی سرکاری میڈیا کے مطابق بحری جہاز سے بڑے پیمانے پر تیل کا رساؤ ہورہا ہے۔ 

سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی صوبہ ظفار کے قریب 390 کلومیٹر رقبے پر تیل ملا ہے، جو شمال مشرقی سمندری علاقے تک پھیل رہا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں تیل مزید 121 کلومیٹر فاصلے تک پہنچ سکتا ہے۔ 

میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تیل کا اخراج روسی خام تیل لے جانے والے بحری جہاز سے ہو رہاہے۔ 

ذرائع کے مطابق بحری جہاز کے عملے نے 8 جون کو یمن کے مکلا بندرگاہ سے رابطہ کرکے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا تھا۔ ابتدائی جائزوں سے پتہ چلا ہے کہ تیل بردار جہاز میں دھماکا ہونے کے امکانات ہیں۔

Related posts

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

ایرانی سپریم لیڈر نے 6 ٹاپ ملٹری کمانڈرز تعینات کردیے

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں