رائٹ سائزنگ سے حاصل مستقل بچت کا واضح تعین کیا جائے، وزیر خزانہ

وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کی منظور شدہ سفارشات پر عمل درآمد تیز کرنے کے اقدامات پر غور اور پیشرفت کا جائزہ لے لیا گیا۔

وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس کے شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کاعمل 8 مراحل میں جاری ہے، پہلے 4 مراحل کابینہ کی منظوری کے بعد بڑی حد تک آگے بڑھ چکے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے 4 مراحل کی سفارشات پر مزید عمل درآمد کے لیے فالو اپ جاری ہے، پانچویں، چھٹے مراحل کی سفارشات تیار کرکے متعلقہ حکام کو بھجوا دیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ رائٹ سائزنگ کے ساتویں، آٹھویں مراحل پر کام جاری ہے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ رائٹ سائزنگ عمل کو فیصلہ کن انداز میں عمل درآمد کی جانب لے جانا ہوگا، اس کا مقصد کارکردگی بہتر، اخراجات کم، پیداوار میں اضافہ ہے۔

محمد اورنگزیب نے حکومتی امور میں ڈیجیٹلائزیشن اور وسائل کے بہتر استعمال کی ہدایت کی اور کہا کہ رائٹ سائزنگ سے حاصل مستقل بچت کا واضح تعین کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کے حجم، ملازمین کی تعداد نہیں، کارکردگی، سروس ڈیلیوری کو معیار بنایا جائے۔

وفاقی حکومت نے انجام دیے جانے والے تمام افعال کا ازسر نو جائزہ لینے پر غور کیا، ساتھ ہی حکومتی وسائل کو ضروری بنیادی سرکاری امور تک محدود رکھنے کی تجویز دی۔

Related posts

83 سالہ امیتابھ کا 24 گھنٹے کی سخت ورک شفٹس سے متعلق انکشاف

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

ایرانی سپریم لیڈر نے 6 ٹاپ ملٹری کمانڈرز تعینات کردیے