کولمبیا میں شدید زلزلہ، کم از کم 20 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں

فوٹو: رائٹرز 

جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں 7 اعشاریہ 4 کے شدید زلزلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے، زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں، ملبے تلے افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

پیریرا شہر کے میئر ماریشیو سالازار نے ریڈیو اسٹیشن کاراکول کو بتایا کہ شہر میں 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ منہدم ہونے والی عمارتوں میں دیگر افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں، بعد ازاں دو مزید افراد کے مرنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز مغربی کولمبیا کے صوبے چوکُو میں سان خوسے ڈیل پالمر کے قریب تھا۔ زلزلے کے جھٹکے بوگوٹا سمیت کئی علاقوں اور پڑوسی ممالک تک محسوس کیے گئے۔

کولمبین حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے تلے درجنوں افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے، زلزلے سے ملک کے 6 ہوائی اڈوں کو نقصان پہنچا، پروازیں معطل ہوگئیں۔

Related posts

ہاؤسنگ سوسائٹی کا سیکیورٹی گارڈ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کان پکڑ کر معافی مانگنے لگا

اسلام آباد میں ججز تقرری معاملے پر آئینی و قانونی مشاورت میں اہم پیشرفت

مصطفیٰ کمال کا بغیر اجازت فیس بڑھانے والے میڈیکل کالج پر جرمانہ لگانے کا اعلان