اسلام آباد میں ججز تقرری معاملے پر آئینی و قانونی مشاورت میں اہم پیشرفت

اسلام آباد میں ججز تقرری سے متعلق جاری آئینی و قانونی مشاورت کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کے قانونی مشیر عرفان قادر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عرفان قادر اور ایاز صادق کی ملاقات میں ججز تقرری معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

صدر کے قانونی مشیر نے کہا کہ سب چیزیں ہماری اور ملک کی بہتری کے لیے ہو رہی ہیں، سب مل جل کر مسئلے کا حل تلاش کر رہے ہیں۔

ملاقات کے بعد گفتگو میں عرفان قادر نے امید ظاہر کی کہ جاری مشاورت کے مثبت نتائج آئیں گے اور تمام معاملات آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کر لیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ فریق مل بیٹھ کر مسئلے کا قابلِ قبول حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی بھی اس سلسلے میں اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

عرفان قادر نے یہ بھی کہا کہ چونکہ معاملہ عدالت میں زیرِ التوا ہے، اس لیے اس پر زیادہ تبصرہ مناسب نہیں ہے، تاہم یہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ جو بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ ملک اور اداروں کی بہتری کے لیے ہیں۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ آئینی اور قانونی پیچیدگیاں بالآخر قانونی راستے سے ہی حل ہوں گی اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اتفاقِ رائے کی راہ ہموار کی جائے گی۔

Related posts

پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالقادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ

ہاؤسنگ سوسائٹی کا سیکیورٹی گارڈ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کان پکڑ کر معافی مانگنے لگا

کولمبیا میں شدید زلزلہ، کم از کم 20 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں