سوشل میڈیا پر کردار کشی، شرجیل میمن کی شکایت پر این سی سی آئی اے نے کام شروع کردیا

شرجیل میمن – فوٹو: فائل

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجسنی (این سی سی آئی اے) نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ 

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق شرجیل انعام میمن کی شکایت موصول ہوگئی ہے۔ شکایت ایجنسی کے کراچی زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو موصول ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے، مواد تیار اور نشر کرنے والوں کا سراغ لگا رہے ہیں۔ شکایت کنندہ اور ان کے بیٹے کی عزت و شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ، ایکس، انسٹاگرام سمیت 10 سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خط لکھ دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے پوسٹ وائرل کرنے والوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ جن اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کی گئی ان کا ڈیٹا بھی مانگا گیا ہے۔

Related posts

کولمبیا میں شدید زلزلہ، کم از کم 20 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں

مصطفیٰ کمال کا بغیر اجازت فیس بڑھانے والے میڈیکل کالج پر جرمانہ لگانے کا اعلان

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا جلد پہلی بار عوام کے سامنے آنے کا امکان