مکہ دفاعی معاہدے پر اسرائیل پریشان، خطرناک پیشرفت کہہ دیا

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ دفاعی معاہدے پر اسرائیل پریشان ہوگیا۔

اسرائیلی وزیر برائے امور تارکین وطن نے 3 اسلامی ممالک کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کو اسرائیل کےلیے برُا قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ بہت خطرناک اور پریشان کُن پیشرفت ہے، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا پہلے سے دفاعی معاہدہ ہے۔

اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ اب اس میں ترکیہ بھی شامل ہو گیا ہے، جس کے ہمارے براہ راست اختلافات ہیں، یہ معاہدہ اسرائیل کے لیے انتہائی سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

Related posts

مصطفیٰ کمال کا بغیر اجازت فیس بڑھانے والے میڈیکل کالج پر جرمانہ لگانے کا اعلان

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا جلد پہلی بار عوام کے سامنے آنے کا امکان

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 119 پوائنٹس کی کمی