اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 119 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 119 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 81 ہزار 310 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں انڈیکس ایک ہزار 527 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ اس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 82 ہزار 347 رہی۔

حصص بازار میں 91 کروڑ شیئرز کے سودے 44 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے بڑھ کر 20 ہزار 257 ارب روپے ہوگئی۔ 

Related posts

اسلام آباد میں ججز تقرری معاملے پر آئینی و قانونی مشاورت میں اہم پیشرفت

کولمبیا میں شدید زلزلہ، کم از کم 20 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں

مصطفیٰ کمال کا بغیر اجازت فیس بڑھانے والے میڈیکل کالج پر جرمانہ لگانے کا اعلان