Home اہم خبریںایران کے پاس اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کیلئے رقم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کے پاس اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کیلئے رقم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

by 93 News
0 comments
فوٹو: رائٹرز 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ صرف محدود پیمانے پر مذاکرات کر رہا ہے اور فی الحال ایران کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،  جہاں افراط زر بہت زیادہ ہے اور حکومت کے پاس پیسہ نہیں ہے۔

سی این این کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کو خاموشی سے آگے بڑھا رہے ہیں، ایران بہت خراب معاشی حالت میں ہے اور اس کے پاس اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی رقم موجود نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے دوران اشارہ دیا ہے کہ واشنگٹن ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، ایران پر اقتصادی دباؤ کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے معاملے پر نئی شرائط پیش کی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00