ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز کا جواب اگلے چند روز میں دینے کا عندیہ دیا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ فی الحال امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، اگلے چند دنوں میں اپنا جواب دے دیں گے۔
ایرانی خبر ایجنسی سے گفتگو میں عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل جاری ہے اور ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے تاہم بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل گزرا، آبنائے ہرمز سے ریکارڈ مقدار میں تیل کی ترسیل جاری ہے، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل میں ایک بیرل بھی ایران جانے یا ایران سے آنے والا نہیں تھا۔