Home اہم خبریںایران آبنائے ہرمز سے ’کسی بھی قیمت‘ پر پیچھے نہیں ہٹے گا، سابق ایرانی چیف جسٹس

ایران آبنائے ہرمز سے ’کسی بھی قیمت‘ پر پیچھے نہیں ہٹے گا، سابق ایرانی چیف جسٹس

by 93 News
0 comments
فوٹو: رائٹرز 

ایران کے سابق چیف جسٹس اور ایکسپڈیئنسی کونسل کے سربراہ آیت اللّٰہ آملی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی قیمت پر آبنائے ہرمز سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق آیت اللّٰہ آملی لاریجانی نے کہا کہ ایران کے دشمن آبنائے ہرمز کا محاصرہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاہم ایران کو اس اہم اور تزویراتی آبی گزرگاہ پر خودمختاری حاصل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنے مؤقف سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ آیت اللّٰہ آملی لاریجانی اس وقت ایران کی ایکسپیڈیئنسی کونسل کے سربراہ ہیں۔ جو ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے مقرر کردہ ایک اہم تنازعات کے حل اور مشاورتی ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00