ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، دبئی سے آنے والے مسافر سے قیمتی سامان برآمد

— فائل فوٹو

کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کر کے دبئی سے آنے والے مسافر سے قیمتی سامان برآمد کرلیا۔

کسٹم ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافر سے 29 کیمرے اور 5 کیمرا لینز برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 ڈیجیٹل کیمرے، 10 فٹنس بینڈز سمیت دیگر الیکٹرانک اشیاء برآمد ہوئی ہیں، مسافر سے برآمد ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 55 لاکھ روپے ہے۔

Related posts

میر رضا کے پھیپھڑے تیزاب سے شدید متاثر، کسی اور کے پسینے کے نشان بھی ملنے کا انکشاف

چین میں سمندری طوفان ڈولفن کمزور، بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

جولائی میں 3.6 ارب ڈالرز کی ترسیلاتِ زر موصول، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اظہارِ اطمینان