لیونل میسی کے والد 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

— فائل فوٹو

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میسی کے والد ہورے میسی جمعے کو ارجنٹائن کے شہر روساریو کے ایک اسپتال میں طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے بعد لیونل میسی نے اپنے والد کے ساتھ وقت گزارا، جس کے بعد وہ اپنے کلب انٹر میامی میں واپس شامل ہوئے اور ایک ہفتہ قبل دوبارہ ایکشن میں نظر آئے۔

لیونل میسی نے ماضی میں اپنے والد کے بارے میں کہا تھا کہ مجھے بچپن سے ہی ہمیشہ اپنے والد کی رہنمائی کی ضرورت رہی، ہر میچ کے بعد میں ان سے پوچھتا تھا کہ انہیں میری کارکردگی کیسی لگی۔

Related posts

ججز کی تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے کیخلاف کیس، صدر و وزیرِ اعظم کو نوٹس جاری

مجتبیٰ خامنہ ای نے باقر ذوالقدر کو سیاسی مشیر مقرر کر دیا

کرسٹیانو رونالڈو کی شادی کی افواہ، سیکڑوں مداح غلط تقریب میں پہنچ گئے، فٹبالر کا دلچسپ ردِعمل