پیٹرول کی قیمت 225 روپے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمان

فائل فوٹو 

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت 225 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے، جب تک قیمت 225 روپے نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو کہیں ایسا نہ ہو کہ پیٹرول کی قیمیتں گرانے کا مطالبہ حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائے۔

Related posts

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

قرض وصولی کیلئے بینک کی کارروائی، راجپال یادیو کو نئی مالی مشکلات کا سامنا

تمباکو اور نمک کا استعمال ترک کرکے ڈیمنشیا کو خود سے دور رکھنا ممکن ہے، تحقیق