باب المندب اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بحری آمدورفت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری جہازوں کی نگرانی کرنے والے ادارے کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز صرف 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے جبکہ ایک روز قبل یہ تعداد 8 تھی۔
باب المندب سے بھی بدھ کے روز صرف 1 تجارتی جہاز گزرا جبکہ ایک روز پہلے 20 جہاز اس بحری گزرگاہ سے گزرے تھے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے سے قبل آبنائے ہرمز سے روزانہ اوسطاً 130 سے 140 بحری جہاز گزرتے تھے جبکہ باب المندب کی ناکہ بندی کے اعلان سے پہلے والے ہفتے میں اس راستے سے روزانہ اوسطاً 41 جہاز گزرتے تھے۔