Home اہم خبریںآبنائے ہرمز پر پیش رفت سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی: ترجمان دفترِ خارجہ

آبنائے ہرمز پر پیش رفت سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی: ترجمان دفترِ خارجہ

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر پیش رفت سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان اُمید کرتا ہے کہ آبنائے ہرمز پر اتفاق رائے سے اسلام آباد مفاہمتی فریم ورک پر عمل آگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کی بحالی کی حمایت کرتا ہے، پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی کوششوں میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، قطر، عمان اور دیگر برادر ممالک خطے میں امن کے لیے مربوط سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، آبنائے ہرمز کے بحران میں برادر ممالک نے مشترکہ سہولت کاری کا مؤثر کردار ادا کیا۔

پاکستان خطے میں امن کے لیے برادر ممالک کے ساتھ مل کر سفارتی تعاون جاری رکھے گا

طاہر اندرابی نے کہا کہ عمان نے آبنائے ہرمز کے تنازع میں مثبت اور قابلِ تحسین کردار ادا کیا، پاکستان خطے میں امن کے لیے برادر ممالک کے ساتھ مل کر سفارتی تعاون جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کو بھی دعوت دی گئی یا نہیں، تصدیق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کرے گا۔

غزہ میں امن فوج سے متعلق کوئی باضابطہ تجویز سامنے آئی تو پاکستان جائزہ لے گا

انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے لیے حماس کے غیر مسلح ہونے کے ساتھ اسرائیل کا مقبوضہ علاقوں سے انخلاء بھی لازمی ہے، اسرائیل پر اپنی بین الاقوامی ذمے داریاں پوری کرنے اور غزہ سے انخلاء کی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں امن فوج یا امن نافذ کرنے والی فورس کی تعیناتی پر بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے، غزہ میں امن فوج سے متعلق کوئی باضابطہ تجویز سامنے آئی تو پاکستان جائزہ لے گا۔

پاکستان بنگلادیش کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا

طاہر اندرابی نے کہا کہ بنگلادیش کی سابق وزیرِ اعظم کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، پاکستان بنگلادیش کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، بنگلادیش کے سیاسی معاملات پر پاکستان کا کوئی مؤقف نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ باب المندب میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، تجارتی بحری جہازوں پر حملے بین الاقوامی قانون اور بحری سلامتی کی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی تجارتی بحری راستوں کے تحفظ اور سلامتی کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون بدستور جاری رہے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00