Home اہم خبریںاینڈی برنہم نے انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قیدیوں کی رہائی کی اسکیم پر عمل درآمد روک دیا

اینڈی برنہم نے انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قیدیوں کی رہائی کی اسکیم پر عمل درآمد روک دیا

by 93 News
0 comments

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانیہ کے نئے وزیرِ اعظم اینڈی برنہم نے انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں کی رہائی کی اسکیم پر عمل درآمد روک دیا۔

پی سی اینڈریو ہارپر کی بیوہ سمیت زندہ بچ جانے والوں اور دیگر متاثرین کے اہلِ خانہ کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے لیے متعارف کرائی جانے والی اس اسکیم پر تنقید کے بعد برطانوی وزیرِ اعظم کی طرف سے سخت ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت جیلوں میں سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے لیے گنجائش بنانے کی غرض سے معمولی جرائم میں قید ایسے قیدی جو اپنے سزا کا ایک تہائی کاٹ چکے ہیں، انہیں رہائی دی جانی تھی جو اپنی بقیہ سزا کیمونٹی میں پوری کریں گے، ممکنہ طو رپر ستمبر میں اس کا نفاذ ہونا تھا۔

جسٹس سیکریٹری الیکس نورس کا کہنا ہے کہ پالیسی کے نفاذ میں توقف کا مقصد حکومت کی طرف سے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس اسکیم کے تحت ایسے افراد کو فائدہ ہو جو اس کے حق دار ہیں اور اس پالیسی پر 100 فیصد درست عمل درآمد ہو۔

وزیرِ اعظم اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ اس پالیسی کے تحت کسی بھی قیدی کو اس وقت تک رہا نہیں کیا جائے گا جب تک عوام کے لیے ممکنہ ہر خطرے کا جائزہ نہیں لیا جاتا، جہاں تبدیلیوں کی ضرورت ہے ہم اسے کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00