فٹبال کے سیمی فائنل میچ کے دوران کھلاڑی پر آسمانی بجلی گر گئی

— تصویر، اسکرین گریب

تھائی لینڈ میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی پر آسمانی بجلی گر گئی، جس سے کھلاڑی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ 

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمانی بجلی اچانک تھائی فٹبالر پر گری، جس کے نتیجے میں اس کی فوری موت ہوگئی، بجلی گرنے کے اس واقعے میں ملائیشین کھلاڑی سمیت 12 افراد بھی زخمی ہوئے۔

یہ واقعہ 4 اگست کی شام تھائی لینڈ کے صوبہ ناراتھیوات کے علاقے سنگائی کولوک میں واقع سنتی پھاپ اسٹیڈیم میں علاقائی گولوک ایف اے کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کے دوران پیش آیا۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً ساڑھے 5 بجے اس وقت پیش آیا جب شدید بارش کے دوران ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلا جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق میچ ابو ایکس نونگ سیرن اور سام کولٹ (SAMCOLT) کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔ سام کولٹ ایک مشترکہ ٹیم ہے جس میں تھائی اور ملائیشین کھلاڑی شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے کھلاڑی کی شناخت 24 سالہ سوفوان اوائے کے نام سے ہوئی ہے۔

Related posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب کیلئے روانہ

انسٹاگرام پر دوستی کے بعد بارہویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا بی بی اے کا طالب علم گرفتار

پاکستانی کرکٹر حمزہ نذر پر 2 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد