ارطغرل کے اداکار جلال آل کا پاکستان آنے کا اعلان

—فائل فوٹو

ترک اداکار جلال آل، جو شہرۂ آفاق ڈرامہ دریلیش: ارطغرل میں عبدالرحمٰن الپ کے کردار سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جلال آل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے پاکستانی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو بہت یاد کرتا ہوں اور جلد ہی پاکستان کا دورہ کروں گا۔

انہوں نے لکھا کہ میرے پیارے پاکستانی بھائیوں اور بہنو! میں آپ سب کو بہت یاد کرتا ہوں، میں بہت جلد پاکستان واپس آ رہا ہوں اور آپ سب کے لیے بہت سے سرپرائزز بھی لے کر آؤں گا، کیا آپ پاکستان میں اس شاندار ملاقات کے لیے تیار ہیں؟

انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر دل دل پاکستان اور جان جان ترکیہ بھی تحریر کیا۔

جلال آل کے مطابق وہ ایک معروف ترک برانڈ کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کریں گے، تاہم انہوں نے اس تعاون یا اپنے دورے کی تاریخ سے متعلق مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران دریلیش: ارطغرل کی پاکستان میں غیرمعمولی مقبولیت کے بعد جلال آل پاکستانی ناظرین میں بے حد مقبول ہوئے، عبدالرحمٰن الپ کے کردار نے انہیں پاکستان میں ایک منفرد شناخت دلائی، جبکہ ان کے گزشتہ دوروں کو بھی مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

جلال آل دریلیش: ارطغرل کے علاوہ 2012ء کی تاریخی فلم فتح 1453 میں بھی اداکاری کر چکے ہیں، جبکہ ایوارڈ یافتہ مختصر فلم Zemberek کے شریک پروڈیوسر بھی رہے ہیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ جلال آل فلاحی سرگرمیوں میں بھی سرگرم ہیں اور ترک ریڈ کریسنٹ سمیت مختلف بین الاقوامی امدادی اداروں کے ساتھ انسانی خدمت کے منصوبوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

Related posts

انسٹاگرام پر دوستی کے بعد بارہویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا بی بی اے کا طالب علم گرفتار

پاکستانی کرکٹر حمزہ نذر پر 2 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

پریتی زنٹا نے 8 سال تک فلموں سے دور رہنے کی وجہ بتادی