Home انٹرٹینمنٹشگفتہ اعجاز کس سے متاثر ہو کر یوٹیوبر بنیں؟

شگفتہ اعجاز کس سے متاثر ہو کر یوٹیوبر بنیں؟

by 93 News
0 comments
شگفتہ اعجاز—فائل فوٹو

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اور معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے یوٹیوب پر آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس پلیٹ فارم سے جڑنے کا خیال اپنے داماد علی حمزہ بلوچ سے ملا۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن سے کیا تھا اور وہ کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے، جہاں وہ اپنی فیملی، روزمرہ زندگی اور کام سے متعلق ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے یوٹیوبر بننے کی وجہ کے بارے میں گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے داماد علی حمزہ بلوچ روزانہ وی لاگنگ کیا کرتے تھے، میں دیکھتی تھی کہ کس طرح لوگ ان کی ویڈیوز دیکھتے، انہیں پسند کرتے اور ان کے ساتھ جڑتے ہیں۔

شگفتہ اعجاز کے مطابق اسی چیز سے متاثر ہو کر میں نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنانے کا فیصلہ کیا، داماد نے چینل بنانے اور اس حوالے سے دیگر معاملات میں میری مدد کی، جس کے بعد میں اپنے مداحوں کے ساتھ براہِ راست جڑنے میں کامیاب ہوئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ شروع میں میرے بچے میری ویڈیوز ایڈٹ کیا کرتے تھے، تاہم اب میں خود اپنی ویڈیوز کی ایڈیٹنگ بھی کر لیتی ہوں۔

شگفتہ اعجاز کی یوٹیوب ویڈیوز میں ان کی ذاتی زندگی، اہلِ خانہ اور روزمرہ معمولات کی جھلکیاں شامل ہوتی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خاصی پسندیدگی حاصل ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00