Home انٹرٹینمنٹحفیظ طاہر ’عینک والا جن‘ کا اینیمیٹڈ ورژن بنانے پر ناراض، کارروائی کا عندیہ

حفیظ طاہر ’عینک والا جن‘ کا اینیمیٹڈ ورژن بنانے پر ناراض، کارروائی کا عندیہ

by 93 News
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

’عینک والا جن‘ کے رائٹر حفیظ طاہر بغیر اجازت اس کے اینیمیٹڈ ری بوٹ ورژن بنانے پر غصے میں آ گئے، انہوں نے قانونی کارروائی کا بھی اشارہ دے دیا۔

پاکستان ٹیلی وژن کا مقبول اور کلاسک ڈرامہ ’عینک والا جن‘ کئی نسلوں کی یادوں کا حصہ رہا ہے، ڈرامے نے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی غیر معمولی مقبولیت حاصل کی اور اس کے نشر ہونے کا ناظرین بے صبری سے انتظار کیا کرتے تھے، ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اس کے مداح تھے۔

حال ہی میں ’عینک والا جن‘ کا اینیمیٹڈ ری بوٹ بھی سامنے آیا ہے، جس کے اینیمیٹڈ کرداروں پر مبنی ٹیزرز سرکاری ٹی وی پر دکھائے گئے، تاہم اصل ڈرامے کے رائٹر حفیظ طاہر نے ری بوٹ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ منصوبہ میری اجازت کے بغیر تیار کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں اس صورتِ حال سے شدید دل گرفتہ ہوں کیونکہ میرے تخلیق کردہ تصور کو میری اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا اور بعد ازاں اس پر مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کیا گیا۔

ڈرامہ رائٹر نے نئے ورژن کے معیار پر بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس صورتِ حال سے بے حد دکھی ہوں اور یہ سوچ رہا ہوں کہ آیا اس معاملے پر قانونی کارروائی کرنی چاہیے یا نہیں۔

حفیظ طاہر کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔

اداکار عمیر رانا نے انہیں قانونی کارروائی کرنے اور معاملہ ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ (ACT) تک لے جانے کا مشورہ دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00