62 ہائی رسک یوسیز میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

— فائل فوٹو 

بلوچستان کے 13 اضلاع کی 62 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔

ای او سی حکام کے مطابق 2 لاکھ 9 ہزار557 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے لیے 862 ٹیمیں،61 فکسڈ سائٹس، 72 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم ہیں۔

ای او سی حکام نے بتایا ہے کہ بعض علاقوں میں پولیو وائرس موجود ہے اور بچوں کو معذوری سے بچاؤ کا واحد مؤثر حل ویکسینیشن ہے۔

ای او سی حکام کے مطابق پولیو کے قطروں سے محروم رہ جانے والا ہر بچہ وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

ای او سی حکام نے بتایا ہے کہ جن اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا کل سے آغاز ہوگا، ان میں بارکھان، دکی، جعفر آباد، جھل مگسی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ نصیرآباد، شیرانی، صحبت پور، اوستہ محمد، ژوب، زیارت اور مستونگ شامل ہیں۔

Related posts

بچے کی دل کی دھڑکن سننے کے باوجود عماد نے اسقاطِ حمل پر اصرار کیا: ثانیہ اشفاق

روزمرہ کے کاموں کے دوران سانس پھولنے کو نظر انداز کیوں نہیں کرنا چاہیے؟

2 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک