آزاد کشمیر میں صدر اور وزیراعظم پیپلز پارٹی کا، پھر دھاندلی کیسے ہوگئی؟ امیر مقام

وفاقی وزیر امیر مقام—فائل فوٹو

وفاقی وزیر امیر مقام نے پیپلز پارٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں صدر اور وزیراعظم آپ کا، پھر دھاندلی کیسے ہوگئی؟

ایک بیان میں امیر مقام نے کہا ہے کہ الزام تراشی کے بجائے عوام سے پوچھتے کہ آپ کو ووٹ کیوں نہیں دیے، عوام کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرپور ڈویژن میں عوام نے ن لیگ کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ بغیر ثبوت دھاندلی کے الزامات لگائے گئے، بلیم گیم سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔

Related posts

روزمرہ کے کاموں کے دوران سانس پھولنے کو نظر انداز کیوں نہیں کرنا چاہیے؟

2 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک

شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے