مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ نے سوشل میڈیا پر سخت پیغام جاری کردیا

—فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ایک سخت پیغام جاری کردیا۔

حمزہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک نامعلوم شخص کو مخاطب کرتے ہوئے اسے اپنی ’آخری اسٹوری‘ قرار دیا اور مذکورہ شخص کو ’ڈسکو کوٹ والے انکل‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ 

انہوں نے تنازع پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو مبینہ طور پر بے ایمان قرار دیا اور اپنے غصے کا اظہار کیا۔

حمزہ نے کہا کہ انسان کے اعمال بالآخر اس کے کردار اور ظاہری شخصیت سے ظاہر ہو جاتے ہیں، انہوں نے مبینہ طور پر کاسمیٹک انجیکشنز کے استعمال پر بھی طنز کیا اور کہا کہ کوئی بھی کاسمیٹک طریقہ کار غلط اعمال کے نتائج کو ختم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے چہرے کے داغوں اور کاسمیٹک ٹریٹمنٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ظاہری شکل تبدیل کرنے سے حقیقت کو چھپایا نہیں جاسکتا۔

حمزہ نے کہا کہ اصل تبدیلی ظاہری شکل بدلنے کے بجائے اپنے اعمال درست کرنے سے آتی ہے۔

پیغام کے آخر میں حمزہ نے مبینہ طور پر جھوٹے بیانیے بنانے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حقیقت بالآخر سامنے آجائے گی اور ایک دن قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جب اس شخص کی جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے تصاویر سامنے آئیں گی تو سب کو حقیقت کا علم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ حمزہ نے اپنی اسٹوری میں کسی کا نام نہیں لیا ہے۔

Related posts

بچے کی دل کی دھڑکن سننے کے باوجود عماد نے اسقاطِ حمل پر اصرار کیا: ثانیہ اشفاق

روزمرہ کے کاموں کے دوران سانس پھولنے کو نظر انداز کیوں نہیں کرنا چاہیے؟

2 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک