Home اہم خبریںامریکا ایران کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ

امریکا ایران کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

 امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں شدید خلل کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایشیائی ٹریڈنگ کے آغاز پر 3 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 2.75 ڈالرز یعنی 3.12 فیصد اضافے کے ساتھ 90.85 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 2.56 ڈالرز یعنی 3.10 فیصد بڑھ کر 85.05 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تیل اور مائع قدرتی گیس (LNG) کی تقریباً 20 فیصد ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے اور موجودہ صورتِ حال کے باعث سپلائی کے خدشات، بحری انشورنس اخراجات اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتِ حال مزید بڑھ سکتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00