Home انٹرٹینمنٹحمزہ سہیل کے نئے انداز نے سلمان خان کے دبنگ کردار کی یاد تازہ کر دی

حمزہ سہیل کے نئے انداز نے سلمان خان کے دبنگ کردار کی یاد تازہ کر دی

by 93 News
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکار حمزہ سہیل نے اپنے نئے انداز سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جہاں مداحوں نے ان کے نئے روپ کو بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مشہور کردار چلبل پانڈے سے تشبیہ دینا شروع کر دی۔

حمزہ سہیل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر مرر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے روایتی کلین شیو انداز کے بجائے گھنی مونچھوں اور چشمے میں نظر آئے۔

اداکار کے اس اچانک اسٹائل میں تبدیلی نے مداحوں کو حیران کر دیا اور ان کا نیا روپ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

مداحوں اور شوبز شخصیات نے فوری طور پر حمزہ کے اس انداز کا موازنہ سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم دبنگ کے مشہور پولیس افسر چلبل پانڈے کے کردار سے کیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے حمزہ سہیل کی خوب تعریف کرتے ہوئے انہیں ہیرو، 90ء کی دہائی کا ہیرو اور بے حد ڈیشنگ قرار دیا، جبکہ متعدد مداحوں نے فائر ایموجیز کے ذریعے بھی ان کے نئے لک کو سراہا۔

واضح رہے کہ حمزہ سہیل پاکستان ٹیلی ویژن کے نمایاں نوجوان اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، وہ معروف اداکار و کامیڈین سہیل احمد کے صاحبزادے ہیں، تاہم انہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے اپنی الگ شناخت بنائی۔

حمزہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ رقیب سے کیا تھا، جبکہ کامیڈی ڈرامہ فیری ٹیل نے انہیں غیر معمولی شہرت دلائی، بعد ازاں وہ ڈرامہ زرد پتوں کا بن میں بھی اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00